نئی دہلی: ٹاٹا گروپ کا کل کاروبار گذشتہ مالی سال میں پانچ فیصد بڑھ کر ۷۸ء۱۰۸ارب ڈالر پہنچ گیا جب کہ اس ملازمین کی کل تعداد چھ لاکھ سے اوپر پہنچ گئی جس میں نصف سے زیادہ ملازمین آئی ٹی اور مواصلات کاروبار میں ہیں۔ ٹاٹا گروپ کی جانب سے کئے گئے مالیاتی انکشاف کے مطابق مالی سال ۱۵۔۲۰۱۴ میں گروپ کے کل کاروبار مین تقریباً ۷۰ فیصد تعاون بین الاقوامی کاروبار کا رہا گروپ میں سو سے زیادہ کمپنیاں شامل ہیں ۔