کراچی: کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر اعجاز فاروقی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اعجاز فاروقی پی سی بی کے گورننگ بورڈ کی رکنیت سے بھی سبکدوش ہوگئے ہیں۔
کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان کراچی کی دو ٹیمز کو لے کر تنازعات چل رہے تھے۔ حالات کے پیش نظر پی سی بی کی جانب سے کے سی سی اے پر ایڈہاک سسٹم رائج کرنے کا امکان تھا۔
اعجاز فاروقی کے سی سی اے کے وسیع تر مفاد میں اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ قوانین کے مطابق پی سی بی صدر کے مستعفیٰ ہو جانے کے تیس دن کے اندر کے سی سی اے کے الیکشن کرانا پی سی بی کی ذمہ داری ہے۔ گزشتہ الیکشن میں پروفیسر اعجاز فاروقی سترا چار کی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر اس عہدے پر آئے تھے۔