لکھنو¿:چیف سکریٹری آلوک رنجن نے ہدایت دی کہ ایک برس کے اندر پہلے سے نشانزد تقریباً بارہ سو حادثہ اکثریتی علاقے (بلیک اسپاٹس) میں سڑک حادثات روکنے کیلئے محکمہ تعمیرات عامہ اسکیم بناکر کرائے۔ انہوں نے کہاکہ اسکیم کے تحت سڑکوں کی مرمت اور زیادہ موڑ کو کم کرنے وغےرہ کاموں کو ترجیحی بنیاد پر کرایا جائے۔
لکھنو¿ شہر کے بڑھتے ہوئے ٹریفک نظام کو قابو میں کرنے کیلئے ابھی مزید بہتری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے آئی جی ٹریفک کو ہدایت دی کہ ٹریفک کو قابو میں کرنے کیلئے ایک ہفتہ میں مائیکرو پلان بناکر نافذ کرائیں تاکہ ٹریفک کی تیز رفتاری سے آمد و رفت ہو سکے۔ انہوںنے مقامی بلدیات اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ سڑکوں پر کئے گئے ناجائز قبضے اور غیر ضروری ہورڈنگوں کو ہٹوایا جائے۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ ٹریفک قوانین کے تئیں بیدار کرنے کیلئے اسکولی بچوں کو تربیت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے بڑھتے دباو¿ کو کم کرنے کیلئے انتظامیہ سے تال میل قائم کر کے اسکولوں کے کھلنے اور بند ہونے کے اوقات میں مکمل فاصلہ کرایا جائے۔
انہوں نے کہاکہ منطقائی سڑک تحفظ کمیٹیوں اور ضلع سڑک تحفظ کمیٹیوں کے جلسے مستقل طور سے کراکر کارروائی کی رپورٹ اعلیٰ افسروں کو بھیجی جائے۔ چیف سکریٹری آج اینکیسی واقع اپنے دفتر کے جلسہ گاہ میں ریاستی سڑک تحفظ کونسل کی اعلیٰ سطحی کمیٹی اور انتظامیہ کمیٹی کے جلسے کی صدارت کر رہے تھے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ جمنا ایکسپریس وے پر اوور اسپیڈنگ اور خطرناک ڈرائیونگ وغےرہ کی سختی سے چیکنگ کراتے ہوئے ضروری کارروائی کی جائے۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ جن کا موقع پر چالان نہ ہو سکے ان کیلئے ای چالان نظام نافذ کیا جائے۔ انہوںنے یہ بھی ہدایت دی کہ جمناایکسپریس وے پر حادثات کو قابو کرنے کیلئے بہتر کارروائی کی جائے۔
ڈرائیوروں کی تربیت کیلئے سبھی محکمہ جاتی ہیڈکوارٹروںپر ریجنل ڈرائیونگ تربیتی مرکز کو مرحلہ وار طریقہ سے نافذ کرانے کیلئے ضلع مجسٹریٹ سینٹر قائم کرانے کیلئے ترجیحی بنیاد پر مفت آراضی مہیا کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ ۳۵اضلاع میں آٹو میٹک ڈرائیونگ ٹسٹنگ ٹریک کے قیام کا کام ترجیحی بنیاد پر کرایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ بقیہ چالیس اضلاع میں بھی مرحلہ وار ڈھنگ سے آٹو میٹک ڈرائیونگ ٹسٹنگ ٹریک کی تعمیر کی کارروائی اولیت کے ساتھ یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ یہ یقینی بنایا جائے کہ مالیاتی اضلاع کانپور، گورکھپور، لکھنو¿، اعظم گڑھ اور قنوج میں سڑک تحفظ فنڈ سے آٹو میٹک ڈرائیونگ ٹسٹنگ ٹریک تعمیر کرا دیئے جائیں۔ جلسہ میں پرنسپل سکریٹری ٹرانسپورٹ کمار اروند سنگھ دیو، پرنسپل سکریٹری آبکاری آرادھنا شکلا م پرنسپل سکریٹری طب و صحت اروند کمار، پرنسپل سکریٹری ثانوی تعلیم ڈمپل ورما سمیت محکمہ تعمیرات عامہ، محکمہ داخلہ، محکمہ صحت، مالیات، تعلیم ،محکمہ ٹرانسپورٹ وغیرہ سمیت دیگر محکموں کے سینئر افسران موجود تھے۔