ہمارے فوجیوں کی شجاعت اور قربانیوں کو بہترین خراج عقیدت ہے
نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ ہند جناب محمد حامد انصاری نے کہا ہے کہ 1965 کی ہند۔ پاک جنگ کی گولڈن جوبلی یادگاری تقریب کو ہمارے فوجی جوانوں کی شجاعت اور قربانیوں اورپڑوسی ملک پاکستان کے حملے کے خلاف دفاع کے ہندوستانی موقف کی ان دنوں کی سیاسی قیادت کے ذریعہ کی گئی کوششوں کو معقول ترین خراج عقیدت کی حیثیت ہے ۔
مسٹر حامد انصاری“1965 کی ہند۔پاک جنگ کی گولڈن جوبلی یادگاری تقریب” کے موقع پر فوج کے تینوں بازو¶ں پر منعقد ایک سمینار سے افتتاحی خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا موقع بھی جب ہمیں اپنا محاسبہ کرکے ماضی کے تجربات سے سبق حاصل کرنا چاہئے ۔
مسٹر حامد انصاری نے کہا : گوکہ ہماری فوجو کو اس وقت پاکستان کے اس حملے پر بہت حیرت ہوئی تھی لیکن انہوں نے اس حملے کا مونہہ توڑ جواب دیا اور تباہی اور بربادی پھیلانے والی پاکستان کی سازش کو ناکام بنادیا۔ آنجہانی و زیر اعظم لال بہادر شاستری کی رہنمائی میں اس وقت کی سیاسی قیادت نے پاکستانی حملے سے پیداشدہ صورتحال کا انتہائی مضبوط قوت ارادی سے مقابلہ کیا۔