نئی دہلی: مختلف میدانوں میںکاروبار کرنے والی کمپنی پنج لائیڈ کو ملک کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن سے ۱۰۹۴ کروڑ روپئے کا آرڈر ملا ہے۔
کمپنی نے آج بتایا کہ مغربی بنگال کے انڈین آئل کی ہلدیا ریفائنری میں اسے سلفر بلاک کے قیام کی ذمہ داری ملی ہے۔ جس میں سلفر ریفائنری اکائی، ایمائین ریجنریشن اکائی اور شمسی واٹر اسٹریپر کی تعمیر شامل ہے۔ بلاک میں انجینئرنگ ، تعمیر کے ضروری سامان کی خرید اور تعمیرات و بلاک شروع کرنے تک کی ذمہ داری پنج لائیڈ کی ہوگی۔ ریفائنری میں بلیک آئل کے نام سے معروف اعلیٰ قسم کا سرلفروالے پیٹرولیم کو ریفائن کر کے ڈیزل اور بکوان گیس بنائی جائے گی یہاں تیار ہونے والا ڈیزل انڈیا اسٹیج چار معیار کا ہوگا۔
پنج لائٹ گروپ کے چیف کارگزار افسر اور منیجنگ ڈائرکٹر جے پی چنل سانی نے آرڈر ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلفر بلاک کی تعمیر میں کمپنی کو پرانہ تجربہ ہے وہ متھورہ ،گوہاٹی اور کوئیلی کی ریفائنریوں میں سلفر بلاک کے قیام کی ذمہ داری نبھا چکی ہے۔