ممبئی: بھارتی اداکارہ کرینہ کپور اب بھارتی کلاسیکل ڈانس کتھک اور بھرت ناٹیم سیکھنا چاہتی ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ مجھے بچپن سے ہی کتھک اور بھرت ناٹیم سیکھنے کا شوق ہے اور اس کی تربیت حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ کرینہ نے بتایا کہ ان کی بہن کرشمہ کپور کلاسیکل رقص میں مہارت رکھتی ہیں اور وہ ان کی اس صلاحیت سے بہت متاثر ہیں نوجوانی کی عمر میں اسے رقص کرتے دیکھتی اور بعد میں شیشے کے سامنے اس کی نقل کرنے کی کوشش کرتی تھی۔
کرینہ کو یقین ہے کہ بھارتی خواتین اپنے روائتی لباس میں زیادہ خوبصورت دکھائی دیتی ہیں۔ مزید ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ فیشن کی خاطر ہم مغرب کی تقلید شروع کر دیتے ہیں مگر ایک سادہ ساڑھی بھی بھارتی خواتین کو بغیر کسی کوشش کے خوبصورت بنا دیتی ہے جب کہ پرستار بھی مجھے بھارتی لباس میں زیادہ پسند کرتے ہیں اور میں خود بھی ایسا ہی لباس پہن کر زیادہ آرام دہ محسوس کرتی ہوں اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی تقریب کے موقع پر میں اپنے لباس کے سلسلہ میں انارکلی طرز کا لباس یا ساڑھی کو ہی ترجیح دیتی ہوں کیونکہ میرے مطابق فیشن وہ ہے۔
جس میں آب خود کو زیادہ آرام دہ اور پرسکون محسوس کریں اس کے علاوہ میں جوبھی پہنتی ہوں میرے لیے ایک نیا فیشن بن جاتا ہے۔ کرینہ کپور خان نے کہا کہ میری تعریف پر سیف علی خان کو کوئی جلن نہیں ہوتی کیونکہ میرے نزدیک یہ سب تعریف ان ہی کی وجہ سے ہوتی ہے اور میں یہ سمجھتی ہوں میرے شوہر سیف علی خان خوش قسمت ہیں کیونکہ میں ان کی زندگی میں ہوں۔