کاکوری پولیس نے چار لٹیروں کو پکڑا ، مارفین اور طمنچہ برآمد
لکھنو¿:چار باغ ریلوے اسٹیشن سے دو سواریوںکو بیٹھا کر نشاط گنج چھوڑنے کے بہانے سے آٹو سوار چار لٹیروں نے کاکوری کے نزدیک لے جاکر لوٹ لیا ۔ ایک متاثر نے آٹو کا نمبر نوٹ کرلیا اور شکایت پولیس سے کی اس کے بعد کاکوری پولیس نے منگل کی صبح چار لٹیروں کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے اس کے پاس سے لوٹے گئے کچھ روپئے ، نشیلی اشیا اور چوری کا ایک آٹو برآمد کیاہے ۔
سی او ملیح آباد ابھے ناتھ تیواری نے بتایاکہ گزشتہ اتوار کو کوشامبی باشندہ چیتن مشرا اپنے ایک ساتھی کے ساتھ لکھنو¿ پاسپورٹ بنوانے کےلئے آیا تھا ۔اتوار کی شب وہ چار باغ ریلوے اسٹیشن سے نشاط گنج جانے والے ایک آٹو پر بیٹھا ۔ آٹو میں پہلے سے چار لوگ سوار تھے ۔ اس کے بعد آٹو ڈرائیور نشاط گنج نہ جاکر آٹو لیکر کاکوری کے جاگرس پارک پہنچ گیا اس کے بعد آٹو ڈرائیور اور اس کے تین ساتھیوں نے چیتن اور اس کے ساتھیوں سے دس ہزار روپئے لوٹ لئے اور وہاں سے آٹو لیکر بھاگ نکلے ۔ واردات کے بعد متاثر نے اس سلسلے میں کاکوری پولیس سے شکایت کی ۔
جہاں تک کہ چیتن نے پولیس کو آٹو کا نمبر بھی بتایا۔ اس کے بعد اس معاملے میں تفتیش کررہی کاکوری پولیس نے منگل کی صبح چندویا تراہے کے پاس سے مذکورہ آٹو سوار چاروں لوگوں کو پکڑا ۔ تلاشی میں ان کے پاس سے لوٹے گئے ۲۰۴۰ روپئے ، ۱۱۰مارفین اور ایک طمنچہ ملا ۔ پوچھ گچھ میں پکڑے گئے لٹیروں نے گومتی نگر باشندہ عمران ، نیپال ،ورندر ، ہردوئی باشندہ موہت اور لوکش بتایا۔ ملزمین نے پوچھ گچھ میں بتایاکہ برآمد کیاگیا آٹو بھی چوری کا ہے ۔ یہ لوگ ریلوے اور بس اسٹیشنوں سے مسافروں کو بیٹھاکر لوٹ کی واردات کو انجام دیتے تھے ۔ جس دن یہ بدمعاش کسی مسافر کوشکار نہیں بناپاتے تھے اسی دن یہ لوگ چوری کرتے تھے ۔