لکھنو¿:شیو سینکوںنے منگل کو کاکولا مشروبات سے ٹوائلٹ صاف کرکے مخالفت ظاہر کی ۔ ان کا الزام ہے کہ مدت ختم ہونے کے بعد بوتل پر نئی مینو فیکچرنگ کی تاریخ ڈال کر بازار میں مشروبات فروخت کی جارہی ہے ۔ شیو سینکوں نے کوکاکولا پر پابندی لگائے جانے کا مطالبہ کیا ۔ ریاستی سربراہ انل سنگھ نے منگل کو پریس کلب میں کہاکہ کوکا کولا کمپنی نے اترپردیش میں کئی باٹلنگ پلانٹ لگا رکھے ہیں ۔ ان میں ورندا ون ، بارہ بنکی ، اناو¿ سمیت دیگر اضلاع میں موہن داس لدانی گروپ کی کمپنیاںہیں۔ انہوںنے کہاکہ ان کے کارنامے سرخیوں پر آچکے ہیں۔
مسٹر سنگھ نے الزام لگاتے ہوئے کہاکہ مدت ختم ہونے کے بعد کوکاکولا کے بول پر نئی مینو فیکچرنگ ڈیٹ ڈال کر بازار میں بے خوف فروخت کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ غذا محکمہ کی ساز باز کے سبب مسلسل یہ کمپنیاں صارفین کی زندگی سے کھلواڑ کررہی ہیں جسے برداشت نہیں کیاجائے گا ۔ پریس کانفرنس کے بعد شیوسینکوں نے پریس کلب کے باہر لکشمن پارک کی دیوار کے پاس کوکاکولا سے ٹوائلٹ صاف کرکے آئندہ بھی مہم جاری رکھنے کا اعلان کیا۔