نئی دہلی: دہلی میں آج لوگوں کو آمدورفت میں بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ کیونکہ آٹو اور ٹیکسی کی ہڑتال کی وجہ سے انہیں سرکاری بسوں پر انحصار کرنا پڑرہا ہے جن میں بہت بھیڑ بڑھ گئی ہے ۔عام آدمی پارٹی (آپ) حکومت سے حال ہی میں کفایتی کرایہ والی، سٹی ٹیکسی اسکیم ، شروع کی ہے جس کی وجہ سے آٹو اور ٹیکسی ڈرائیور احتجاج کررہے ہیں۔تاہم ریڈیو ٹیکسیاں اور نیٹ سے بک ہونے والی کیب معمول کے مطابق چل رہی ہے ۔توقع ہے کہ قومی راجدھانی کے 90 ہزار آٹو رکشا اور 15 ہزار ٹیکسیاں آج سڑکوں سے دور رہیں گی۔لوگوں کو سرکاری بسوں کی کمی کی وجہ سے اپنے دفاتر اور منزلوں پر پہنچنے میں کافی دقت پیش آئی ۔ کیونکہ جو بسیں آرہی تھیں ان میں تل دھرنے کی بھی جگہ نہیں تھی۔