سرینگر:شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان آج شدید جھڑپ ہوئی۔سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر قومی رائفلس (آر آر) اور ریاستی پولیس کی خصوصی دستے (ایس او جی)نے صبح ضلع کے لاڈورا رافعہ باد میں ایک مشترکہ مہم چلائی۔
سیکورٹی فورسز جب دہشت گردوں کی تلاش میں جا رہے تھے تبھی وہاں چھپے ہوئے دہشت گردوں نے ان پر خود کار ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور دستی بم بھی پھینکے ۔ سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی۔خبر لکھے جانے تک تصادم جاری ہے ۔ اضافی سیکورٹی فورسز کو جائے حادثہ پر بھیجا گیا ہے اور علاقے کا محاصرہ کر دیا گیا ہے تاکہ دہشت گرد وں کو فرار ہونے سے روکا جا سکے ۔ایسا مانا جا رہا ہے کہ علاقے میں دو سے تین دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں۔واقعہ کے تفصیلات کا انتظار ہے ۔