جموں: جموں وکشمیر کے ضلع سانبا میں بدھ کی صبح سینکڑوں کی تعداد میں طالبات نے اسکول میں اساتذہ کی قلت کے خلاف دھرنا دیتے ہوئے جموں پٹھان کوٹ قومی شاہراہ کو بلاک کردیا۔
گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری اسکول سانبا میں زیر تعلیم طالبات نے آج صبح نعرے لگاتے ہوئے ایک احتجاجی ریلی نکالی اور بعد میں قومی شاہراہ پر دھرنے پر بیٹھ گئیں۔احتجاجی طالبات نے اسکول میں اساتذہ کی تعینات کے مطالبے کو لیکر شاہراہ کو بلاک کردیا۔ ایک افسر نے بتایا کہ طالبات نے الزام لگایا کہ اُن کے اسکول میں اساتذہ کم ہیں جس کی وجہ سے اُن کی تعلیم متاثر ہورہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ متعلقہ انتظامیہ بشمول چیف ایجوکیشن افسر سانبا اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر احتجاجی طالبات کو بھروسہ دلایا کہ اُن کے مطالبے کو بہت جلد پورا کیا جائے گا۔اس سے قبل 19 اگست کو گورنمنٹ ہائر سکینڈری اسکول سانبا کے طالب علموں نے اسی مطالبے کو لیکر احتجاج کیا تھا۔