زخمی کو ٹراما سینٹر میں کرایاگیا داخل ، کاکوری کا واقعہ
لکھنو:کاکوری علاقے میں بدھ کی شب کھیت سے لوٹ رہے ایک کسان کو پیچھے سے کچھ لوگوں نے گولی ماردی ۔ گولی کسان کی پیٹھ کو چیرتی ہوئی اندر دھنس گئی ۔ زخمی کسان کو علاج کے لئے ٹراماسینٹر میں داخل کرایاگیا ۔ جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ فی الحال زخمی نے کسی پرکوئی الزام نہیں لگایاہے ۔پولیس فی الحال ہر پہلو پرتفتیش کررہی ہے ۔
ایس او کاکوری آرپی یادو نے بتایاکہ مودا گاو¿ں میںکسان ۳۲ سالہ منوج یادو اپنے کنبہ کے ساتھ رہتاہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ آج دوپہر وہ گاو¿ں سے کچھ دوری واقع اپنے کھیت موٹرسائیکل سے گیاتھا ۔ رات تقریباً ساڑھے سات بجے وہ موٹرسائیکل سے واپس گھر لوٹ رہاتھا ۔منوج جیسے ہی موٹرسائیکل لے کر گاو¿ں جانے والی سڑک پر مڑا ویسے ہی پیچھے سے کچھ لوگوں نے اسے گولی ماردی ۔ گولی منوج کے کندھے کو چیرتی ہوئی سینے میں جا دھنسی ۔ گولی لگتے ہی منوج خون سے لت پت ہوکر وہیں گر پڑا ۔گولی چلنے کی آواز سنتے ہی آس پاس کے لوگ مدد کےلئے پہنچ گئے ۔ لوگوںنے زخمی منوج کودیکھ کر اطلاع پولیس کو دی ۔ کسان کو گولی مارے جانے کی خبر پاکر موقع پر کاکوری پولیس بھی پہنچ گئی ۔پولیس نے منوج کو علاج کے لئے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا ۔ ٹراما سینٹر میں اس کی حالت پولیس نے خطرے سے باہر بتائی ایس او کاکوری نے بتایا کہ فی الحال وہ اور اس کے کنبہ والوں نے کسی پر کوئی الزام نہیں لگایا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ متاثر اس واقعہ کے سلسلے میںجو بھی تحریر دے گا اس کی بنیاد پر رپورٹ درج کرکے کارروائی کی جائے گی ۔ فی الحال پولیس ہر پہلو پر تفتیش کررہی ہے۔