زندہ عجائب گھرکے معائنہ کے دوران وزراءنے افسران کودی ہدایت
لکھنو:نواب واجدعلی شاہ زندہ عجائب گھر میں شیرنی وسندھر ا اور اس کے بچوں کو دیکھنے کےلئے کابینی وزیر شیوپال یادو اور وزیر باغبانی شیوپرتاپ یادو زندہ عجائب گھر پہنچے ۔
دونوں کی رہنماو¿ںنے چاروں بچوںاور وسندھرا کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ۔ دیر شام کو شیوپال سنگھ یادو نے بھی زندہ عجائب گھر کا معائنہ کیا۔سب سے پہلے وہ جانوروں کے اسپتال گئے جہاںانہوں نے شیرنی وسندھرا اور اس کے بچوں کو سی سی ٹی وی کے ذریعہ دیکھا اور اس کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔ انہوںنے ڈائرکٹر اور ڈاکٹر کے ذریعہ بچوں کو لیکر بڑھتی جارہی احتیاط کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔شیوپال یادو نے زندہ عجائب گھر کے مختلف باڑوں کا معائنہ کرکے وہاںکے کاموں کی معلومات حاصل کی ۔
عجائب گھر کے باڑوں کی صفائی اور اس میں جنگلی جانوروںکے رکھ رکھاو¿ کو دیکھا جن کو سبھی بچے صحت مند اور ہشاش اور بشاس دکھائی دے رہے ۔وہیں وسندھرا بھی بڑے پیار سے ان کی دیکھ بھال کررہی ہے ۔ وسندھرا سبھی بچوں کو بڑے پیار سے دودھ پلارہی ہے۔ اور بچے بھی دودھ پی رہے ہیں ۔زندہ عجائب گھر کے ڈائرکٹر انوپم گپتا نے بتایاکہ ماں اور بچوں پر نظر رکھنے کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں ۔بدھ کو وزیر باغبانی شیو پرتاپ یادو نے زندہ عجائب گھر کا دورہ کیا ۔ وہ سب سے پہلے جانوروںکے اسپتال گئے ۔جہاں پر انہوں نے سی سی ٹی وی کیمرے پر شیرنی وسندھرا اور چاروں بچے کو دیکھا ۔ انہوں نے سی سی ٹی وی کیمرا،آئیسو لیشن اور باڑے کا معائنہ کیا ۔اس کے ساتھ ہی وسندھرا اور بچوں کےلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ معائنہ کے بعد شیو پرتاپ یادو نے عجائب گھر انتظامیہ کو مبارک باد دی اور ایسے عمدہ کام آگے کرتے رہنے کی ہدایت دی ۔