برلن:ہسپانوی وزیر خارجہ جوزے مینوئل گارشیا کا کہنا ہے کہ یوروپی یونین کا پناہ گزینوں کو تقسیم کرنے کا طریقہ کار منصفانہ نہیں ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ ا سکے لئے بے روزگاری اور مائیگریشن پالیسی کا لحاظ رکھنا چاہئے مگراس کا زیادہ خیال نہیں رکھا گیا۔
یوروپی کمیشن نے پناہ گزینوں کو یوروپی ممالک میں بانٹنے کے لئے مجموعی گھریلو پیداوار، آبادی، بے روزگاری اور ملک کو ملنے والی پناہ کی درخواستوں اوراس ملک کے بازآبادکاری کے تجویز کردہ مقامات کی فہرست بنائی ہے ۔
انہوں نے کہا ابتدائی دو معیاروں پر زیادہ زور دیا گیا ہے جبکہ میرے خیال میں بے روزگاری اور تارکین وطن کی پالیسی پرزیادہ غور کیا جاناچاہئے تھا جو نہیں کیا گیا۔