دبئی: یمن کی دارالحکومت صنعا کے شمالی ضلع میں آج ایک شیعہ مسجد کے قریب دو بم دھماکے ہوئے جس میں کم از کم 28 افراد ہلاک اور 75 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔المصرہ ٹیلی ویژن نے حوثی کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ حملے میں ہلاکتوں کی تعداد کا یہ ابتدائی اعداد و شمار ہے ۔صبا خبر رساں ایجنسی نے کہا پہلا خودکش حملہ المعید مسجد میں ہوا۔ اس کے بعد ڈاکٹروں کو نشانہ بنا کر ایک گاڑی سے دھماکہ کیا گیا۔ دونوں حملوں میں 25 افراد کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے ۔ اب تک کی سب سے خطرناک دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (آئی ایس)نے دونوں حملے کی ذمہ داری لی ہے ۔
داعش نے اپنے ٹویٹر کے حوالے سے ایک بیان جاری کر کہا کہ شام کی نماز کے بعد ضراف ضلع کی ایک مسجد میں قصائی السنانی نے خود کو بم سے اڑا لیا۔ اس کے علاوہ ڈاکٹروں کو نشانہ بنا کر دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک گاڑی کو اڑا دیا گیا۔حملے کی بابت ایک عینی شاہد حامد علی نے کہا کہ دھماکے کے بعد خون سے لت پت زخمی مدد کے لئے لوگوں سے اپیل کر رہے تھے ۔ وہ انتہائی زخمی حالت میں تھے ۔