حاجی پور، 23 دسمبر (یو این آئی) ایک شخص نے ویشالی ضلع کے ٹاون پولیس تھانہ کے چندرالیہ گاوں میں رات دیر گئے جہیز کے لئے اپنی بیوی کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔ پولیس کے مطابق یہ شخص اپنی سسرال والوں سے پیسے کا مطالبہ کررہا تھا اور اس کے لئے اپنی بیوی کو مسلسل تنگ کرتا تھا ۔کل نشے میں اس نے اپنی بیوی کو قتل کردیا اور اس کی لاش کے ٹکڑے سڑک پر پھینک دیئے۔ اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔