اسلام آباد:پاکستان میں کوئٹہ کے سریاب علاقہ میں سابق ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔پولیس کے مطابق سابق ڈی ّآئی جی قاضی عبدالواحد کو کل رات ان کے گھر کے نزدیک گولی مار دی گئی۔ انہوں نے بتایا ہے کہ موٹرسائیکل سوار دو لوگوں نے عارف اسٹریٹ پر مسٹر واحد کی کار پر فائرنگ کی جس میں اس کے سر اور چہرے پر گولیاں لگیں۔ایک پولیس افسر نے بتایا ہے کہ اس واقعہ سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حملہ آور ان کے گھر کے نزدیک ہی گھات لگاکر بیٹھا تھا۔ پولیس کو موقع واردات سے 11 خالی کارتوس ملے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ مسٹر واحد پولیس کے مختلف عہدوں پر رہتے ہوئے 2012 میں کوئٹہ سے ڈی آئی جی کے عہدوں سے ریٹائر ہوئے تھے ۔