اسلام آباد:پاکستان کے ضلع پاکپتن میں غیرت کے نام پر نو جوان کی فائرنگ سے تین چچازاد بہنیں قتل کر دی گئیں جبکہ اس کی حقیقی بہن شدید زخمی ہوگئی ہے ۔موصولہ اطلاعات کے مطابق تھانہ کلیانہ کے علاقے ٹبہ نانک سر میں 27 سالہ نوجوان محمد رمضان ولد صوبے خان جو ئیہ نے غیرت کے نام پر صبح 10 بجے کے قر یب اچانک اپنی ہمشیرہ فرزانہ بی بی پر فائر نگ کر دی جس کو بچانے کی کوشش کرنے پر اس نے اپنی چچا زاد بہن صبابی بی ، کلیہ بی بی اور آسیہ بی بی کو بھی گولیوں سے بھون ڈالا۔زخموں کی تاب نہ لاکر صبا بی بی، کلیہ بی بی اور آسیہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ رمضان کی حقیقی بہن فرزانہ بی بی شد ید زخمی ہوگئی۔
واقعہ کی طلا ع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر ہمایوں افتخار، ایس ایچ او کلیانہ رانا کے ہمراہ جائے وقوعہ پرپہنچ گئے جہاں پولیس نے نعشیں اپنے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر آلہ قتل اور خالی کار توس برآمد کر لئے جبکہ فرزانہ بی بی کواسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی حالت تشویش ناک بیان کی جارہی ہے ۔ ملزم جائے وقعہ سے فرار ہو نے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ہے ۔