گیا ، 23 دسمبر (یو این آئی) بہا رمیں اس ضلع کے ورما گاوں کے نزدیک کل دیر رات جرائم پیشہ افراد نے ایک ٹرانسپورٹ کا گولی مار کر قتل کردیا ۔پولیس کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ضلع کے گوہ تھانہ علاقہ کے ڈریا گاوں کے باشندہ ٹرانسپورٹر جے پرکاش سنگھ کو کل رات چند افراد گھر سے بلاکر لے گئے اور ورما گاوں سے کچھ دور ایک سنسان مقام پر ان کا گولی مار کر قتل کردیا۔ بدمعاشوں نے مسٹر سنگھ کو دو گولیاں ماریں، جس سے ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ذرائع کے مطابق غالباً بس مالکان کے درمیان تنازعہ کی وجہ سے ان کا قتل کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں متعلقہ تھانہ میں معاملہ درج کرکے چھان بین شروع کردی گئی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مگدھ میڈیکل کالج اسپتال بھیجاگیا ہے