جے پور:راجستھان کے جے پور ریلوے اسٹیشن پر آج چنئی جے پور ایکسپریس کے انجن کے دو پہیے پٹری سے اتر گئے ، لیکن کوئی بڑا حادثہ نہیں ہوا۔ریلوے ذرائع نے بتایا کہ چنئی سے جے پور پہنچی یہ ٹرین جب پلیٹ فارم میں داخل ہو رہی تھی کہ اچانک انجن کے دو پہیے پٹری سے اتر گئے ۔گاڑی کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے کوئی حادثہ نہیں ہوا اور پہیوں کو واپس پٹری پر چڑھا دیا گیا۔ اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم جاری کر دیا گیا ہے ۔