نئی دہلی:بی جے پی آر ایس ایس کی اعلیٰ سطحی میٹنگ آج دوسرے دن میں داخل ہوگئی۔ اپوزیشن پارٹیاں بھگوا پارٹی پر الزام لگارہی ہیں کہ وہ قومی اہمیت کے امور پر آر ایس ایس کے مشوروں پر چل رہا ہے ۔
سینیئر لیڈروں جیسے بی جے پی صدر امت شاہ وزیر صحت جے پی نڈا،۔ کیمیکل اور کھاد کے وزیر اننت کمار میٹنگ میں شرکت کے لئے جلد ہی پہنچ گئے تھے تاکہ کلیدی امور پر بحث شروع کی جا سکے ۔ کانگریسی لیڈر منیش تیواری نے بی جے پی پر الزام لگایا ہے کہ وہ آر ایس ایس کے ایما پر اور اسے خوش کرنے کے لئے کام کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا “بی جے پی قیادت آر ایس ایس کی دھن پر ناچ رہی ہے ۔ میٹنگ سے یہ بات سب کے سامنے آگئی ہے ۔