لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ویسے تو اپنی سست بیٹنگ کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتے ہیں مگر کپتان نے بہت سے اہم معرکوں میں ٹیم کی جیت میں بھی اہم کردار ادا کر کے اپنا لوہا منوایا ہے۔
ایسا ہی ایک اعزاز مصباح کو آسٹریلیا کیخلاف ابو ظہبی میں 2014 میں تیز ترین ٹیسٹ سنچری بنانے پر دیا گیا۔ ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے 2016 کے شمارے میں شامل کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سٹار کرکٹر مصباح الحق کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے آئندہ سال کے شمارے میں شامل کر لیا گیا۔ قومی ٹیسٹ کپتان کو یہ اعزاز 2014 میں آسٹریلیا کیخلاف ابوظہبی میں تیز ترین ٹیسٹ سنچری بنانے پر دیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کی صلاحیتوں کی دنیا معترف ہے۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے بھی ورلڈ کلاس کھلاڑی کا نام دس ستمبر 2016 کو شائع ہونے والے نئے شمارے میں شامل کر لیا ہے۔ قومی کرکٹر کو یہ اعزاز گزشتہ سال نومبر میں ابوظہبی کے میدان میں آسٹریلیا کیخلاف صرف 56 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنانے پر ملا۔ مصباح الحق اسی میچ میں ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری سکور کرنے والے معمر ترین کھلاڑی بھی بنے تھے۔