لکھنو: آنگن باڑی ملازماو¿ں نے دھرنے دسویں دن سندر کانڈ پاٹھ کا اہتمام کیا ۔ جمعرات کو دھرنا میں بریلی منطقہ کے تقریباً چارسو آنگن باڑی خواتین شامل ہوئیں ۔ دھرنے پر بیٹھے ملازماو¿ں کو خطاب کرتے ہوئے یونین کے صدر گریش پانڈے نے کہاکہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ وزیر اعلیٰ نے جو اعلانات کئے تھے نہ ان کو پورا کیا نہ ہی بات چیت کا وقت دیا ۔ انہوں نے کہاکہ اگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کئے تو ۷ سے ۱۰ ستمبرکو یوم وزن مہم اور ۱۳ ستمبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کی ریاست کی پونے چار لاکھ ملازمائیں بائکاٹ کرے گی دھرنا میں دسویں دن تک الہ آباد ، بستی ، گورکھپور ، اعظم گڑھ ، فیض آباد ، وندھیاچل (مرازا پور ) جھانسی ،کانپور ،دیو ی پاٹھن منطقہ اور بریلی منطقہ کے ۳۷ اضلاع کی تقریباً دس ہزار آنگن باڑی ملازمائیں دھرنا دے چکی ہیں ۔