واشنگٹن: امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک نے عراق اور شام میں خطرناک دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (داعش )کے خلاف 23 فضائی حملے کئے ہیں۔امریکی فوج نے آج ایک بیان جاری کر کہا کہ شام میں دہشت گردوں کو نشانہ بنا کر سات فضائی حملے کئے گئے ہیں جس میں ان کے ایک بنکر، تربیتی کیمپ اور کئی گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عراق کے بائجی، موصل، رمادی، سنجر اور دیگر شہروں میں 16 فضائی حملے کئے گئے ہیں۔