نئی دہلی لندن:پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے ادارے پٹرولیم پلاننگ اینڈ اینالیسس سیل (پی پی اے سی )کے ذریعہ کمپیوٹر پر شائع کئے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق دوستمبر ۲۰۱۵ کو ہندوستان میں خام تیل کی قیمت کم ہوکر ۶۵۴۶ امریکی ڈالر دی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز یکم ستمبر ۲۰۱۵کے ۳۷۴۹ ڈالر فی بیرل سے قدرے کم ہے ۔ہندوستانی روپئے میں خام تیل کی قیمت میں کمی درج ہوئی ہے ۔دو ستمبر ۲۰۱۵کو ہندوستانی روپئے میں خام تیل کی قیمت ۳۶۳۰۸۶ روپئے فی بیرل ہوگئی جو یکم ستمبر ۲۰۱۵کو اس سے زائد یعنی ۲۶۳۲۷۱ روپئے فی بیرل تھی ۔دوسری طرف ہندوستانی روپئے کی مالیت کے مقابلے امریکی ڈالر کی مالیت میں بھی کمی درج ہوئی ہے۔دوستمبر ۲۰۱۵کو روپیہ۔ڈالر شرح مبادلہ ۱۶۶۶ روپئے فی ڈالر ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز یکم ستمبر ۲۰۱۵کو ۲۶۶۶ روپئے فی ڈالر تھی۔
دریں اثناءامریکہ میں پٹرولیم کے ذخائر بڑھنے اور ڈالر کے مضبوط ہونے سے آج بین اقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی آئی۔لندن میں ابتدائی کاروبار میں برینٹ خام ۲۰ سینٹ نیچے آکر ۳۰۵۰ ڈالر فی بیرل پر ہو گیا۔ بدھ کو اس میں ۹۴ سینٹ کی تیزی رہی تھی۔ امریکی خام تیل بھی پانچ سینٹ کی معمولی کمی کے ساتھ ۲۰۴۶ ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ گزشتہ کاروباری دن اس میں ۸۴سینٹ کی تیزی دیکحی گئی تھی۔بدھ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ۲۸اگست کو ختم ہفتے کے دوران امریکی پٹرولیم کے ذخائر میں غیر متوقع طور پر ۴۷ ملین بیرل کا اضافہ ہوا اور یہ ۵۴۴۵ ملین بیرل تک پہنچ گیا. یہ اس سال اپریل کے بعد کا سب سے بڑا ہفتہ وار اضافہ ہے . اس سے خام تیل پر دبا¶ بڑھا ہے اور اس کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے ۔