لکھنو:بجلی چوری کم تو بجلی سپلائی زیادہ‘ اس مہم کے تحت سندیلہ اور محمود آباد کی بجلی سپلائی بڑھا دی گئی۔ کارپوریشن افسران کا کہنا ہے کہ اب ان دونوں علاقوں میں سولہ گھنٹہ بجلی ملے گی۔ فی الحال فراہمی کا وقت بڑھانے کیلئے سسٹم افسروں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
پرنسپل سکریٹری توانائی سنجے اگروال نے کہا کہ گزشتہ دنوں ریاستی سطح پر جو چیکنگ مہم چلائی گئی اس سے کچھ بہتر نتائج دیکھنے کو ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ قصبوں میں بجلی فراہمی بڑھانے کا خواہشمند ہے لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ بجلی چوری ۱۵فیصد سے کم ہو اور تھرو ریٹ چار روپئے تک پہنچے۔ انہوں نے مدھیانچل کے دو قصبوں سندیلہ اور محمود آباد میں بجلی فراہمی بڑھاکر سولہ گھنٹہ کرنے کا اعلان کیا۔
وقت بڑھانے کے پیچھے سبب یہ ہے کہ یہاں پر لائن خسارہ ۱۵ فیصد اور تھرو ریٹ ساڑھے چار روپئے کے قریب ہے۔ چیف سکریٹری نے مدھیانچل کے چوبیس قصبوں میں چل رہی مہم میں مزید تیزی لانے کی ہدایت دیتے ہوئے افسران کو انتباہ دیا ہے کہ اکتوبر کے پہلے ہفتہ میں دوبارہ جائزہ جلسہ ہوگا۔