نئی دہلی :حکومت کی طرف سے ‘ون رینک ون پنشن’ کا اطلاق کئے جانے کے بعد سابق فوجیوں نے آج اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا لیکن ساتھ ہی خبردار کیا کہ اگر حکومت اپنے وعدے سے مکری تو اسے اس سے بھی تیز تحریک کا سامنا کرنا پڑے گا.انڈین ایکس سروس موومنٹ کے صدر میجر جنرل ستبیر سنگھ نے گزشتہ 23 دنوں سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے کرنل پشپیدر سنگھ، ہولدار میجر سنگھ اور ہولدار اے ایس. چوہان کو ‘حلوہ’ کھلا کر ان کی بھوک ہڑتال ختم کی لیکن ساتھ ہی کہا کہ دھرنا جاری رہے گا
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج صاف کر دیا ہے کہ فوج میں وی آرایس نہیں ہوتا ہے اور وقت سے پہلے ریٹائر ہونے والے فوجیوں کو بھی ون رینک ون پنشن کا فائدہ ملے گا۔جنرل سنگھ نے کہا کہ حکومت نے تحریری طور پر اپنی بات کہی ہے اور وعدہ کیا ہے کہ ایک مہینے میں ون رینک ون پنشن کا اطلاق کئے جانے کا سرکلر جاری کیا جائے گا. ہم حکومت کی باتوں پر اعتماد کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے اپنے ساتھیوں سے بھوک ہڑتال واپس لینے کی درخواست کی. انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا تو وہ خود بھوک ہڑتال پر بیٹھ جائیں گے ۔انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ حکومت جب تک سابق فوجیوں کے چار مطالبات نہیں مان لیتی ہیں تب تک ان کا دھرنا جاری رہے گا۔.قابل ذکر ہے کہ حکومت نے چار دہائیوں سے زیرالتوا ون رینک ون پنشن کو نافذ کرنے کا کل اعلان کیا تھاجس کے تحت سابق فوجیوں کی پنشن کی ہر پانچ برسوں میں جائزہ لیا جائے گا. اس کی بنیاد 2013 کورکھا گیا ہے اور اس سال ملنے والی پنشن کے اوسط پر نئی پنشن بنے گی۔