نئی دہلی:سپریم کورٹ نے تمل ناڈو کے وزیر اعلی جیہ للیتا کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کے معاملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر سبرامنیم سوامی کے خلاف ریاست میں دائر ہتک عزت کے معاملہ پر آج اسٹے جاری کردیا۔جسٹس دیپک مشرا اور جسٹس پرفل چند پنت کی بنچ نے مسٹر سوامی کی عرضی کی سماعت کرتے ہوئے ہتک عزت کے تمام چھ معاملوں پر روک لگادی۔
مسٹر سوامی نے ہتک عزت کی دفعات کو آزادی رائے کے اظہار کے بنیادی حقوق کی خلاف بتایا ہے ۔عدالت نے اس معاملہ میں جوابی حلف نامہ دائر کرنے کے لئے مرکزی سرکار کو چار ہفتہ کا وقت دیا ہے ۔محترمہ جے للیتا کی بارے میں ٹوئٹر پر بیان کو لے کر مسٹر سوامی کے خلاف تمل ناڈو میں ہتک عزت کے چھ کیس درج کئے گئے ہیں۔ بی جے پی لیڈر نے عدالت سے انہیں رد کرنے کی درخواست کی ہے ۔