واردات کے سلسلے میں متاثر نے کوتوالی میں لکھائی رپورٹ
ہاپوڑ: ضلع میں بدمعاشوں کے حوصلے اتنے بلند ہو گئے ہیںکہ وہ دن دہاڑے ضلع ہیڈ کوارٹر اور قومی شاہرا ہ پر لوٹ اور اغوا کی واردات کو انجام دے رہے ہیں۔ سنیچر کی دوپہر قومی شاہراہ چوبیس پر موٹر سائیکل سوار تین بدمعاشوں نے شہر کے کاروباری کے چچا سے اسلحے کے دم پر ۸۶ ہزارروپئے لوٹ لئے اور فرار ہو گئے ۱۰۰ نمبر اطلاع دینے کے باوجود پولیس نصف گھنٹہ تاخیر سے پہنچی کاروباری نے واردات سے آئی جی اور ڈی آئی جی کو روشناش کرایا ہے۔ اطلاع کے مطابق کوتوالی حلقہ کے نئی چنگی پر شہر کے کاروباری تنویر چودھری کے چچا راشد ولد وسیع الدین کا کنبہ رہتا ہے۔
ان کے مکان میں تعمیری کام چل رہا ہے ۔ مکان میں ٹائلس لگوانے کےلئے وہ ٹائلس لینے گڑھ روڈ گئے تھے ۔ دوپہر میں تقریباً ۱۲ بجے ٹائلس لے کر میوری سے لوٹ رہے تھے ۔ گڑھ روڈ پر ریلوے پھاٹک بند ہونے کے سبب قومی شاہراہ ۲۴ بائی پاس ہو کر آرہے تھے۔ تھانہ دیہات حلقے میں بائی پاس پر موٹر سائیکل سوار تین بدمعاشوں نے میوری کے آگے موٹر سائیکل لگا دی جس کے سبب ڈرائیور کو گاڑی روکنی پڑی۔ بدمعاشوں نے ان کی کنپٹی پر طمنچہ لگا دیا تو راشد نے اپنی جیب میں رکھے بارہ سوروپئے انہیںدے دئے تبھی بدمعاشوں نے ان کی تلاشی لی تو اس کی پینٹ کی جیب میں پرس رکھا تھا اور ۸۵ ہزار روپئے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
بدمعاشوںکے جانے کے بعد کاروباری نے سو نمبر پر پولیس کو اطلاع دی۔
اطلاع کے نصف گھنٹے کے بعد تھانہ حافظ پور ، ہاپوڑ دیہات اور صدر کوتوالی پولیس موقع پر پہنچی اور متاثر سے واردات کی معلومات حاصل کر کے بدمعاشوں کی تلاش میںمصروف ہو گئی۔ متاثر نے نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف تھانہ میں تحریر دی ہے۔