لکھنو:اترپردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے رکن اسمبلی مترسین یادو کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی روح کے سکون کی دعاکرتے ہوئے غمزدہ کنبہ کے تئیں اظہار ہمدردی کیا ہے ۔مسٹر یادو نے آج یہاں جاری ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ فیض آباد ضلع کے بیکا پور علاقے سے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی رہنے والے مسٹر مترسین ہمیشہ معاشی اور سماجی طور سے پسماندہ اور دبے کچلے لوگوں کیلئے جدوجہد کرتے رہے ۔
انہوں نے کئی تعلیمی ادارے قائم کرکے خطے کے نوجوانوں کو تعلیم حاصل کرنے میں مدد کی۔ ان کے انتقال سے سماج وادی پارٹی نے اپنا ایک محنتی کارکن اور خطے کے عوام نے ایک حساس عوامی نمائندہ کھو دیا ہے ۔واضح رہے کہ 1977 میں پہلی بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے مترسین 1980، 1985، 1993 اور 1996 میں بھی اسمبلی کے ممبر بنے اور 9ویں، 12 ویں اور 14 ویں لوک سبھا میں اپنے حلقے کے رکن پارلیمنٹ کے طور پر نمائندگی کی تھی۔ 11 جولائی 1934 میں پیدا ہونے والے مسٹر متر سین یادو طویل عرصہ سے علیل تھے ۔