لاہور: فلم سٹار ریشم کی آنے والی فلم ‘سوارنگی’ کو پنجاب سنسر بورڈ نے بغیر کسی اعتراض کے سنسر سرٹیفیکیٹ جاری کر دیا ہے۔ جبکہ مرکزی سنسر بورڈ نے فلم کو مکمل طور پر بین کر دیا تھا۔ پاکستان فلم انڈسٹری کی یہ پہلی فلم ہے جسے مکمل طور پر بین کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے فلم سٹار ریشم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ اسلام آباد سے بھی لاہور کی طرح فلم کو پاس کر دیا جائیگا اور 11 ستمبر کو فلم ملک بھر میں ریلیز کی جائے گی۔ امید ہے کہ جلد ہمارے سنیما گھروں کو پڑوسی ملک کی فلموں کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ سوارنگی کے پروڈیوسر مظہر عباس نے کہا ہے کہ ہماری فلم میں ایسی کوئی بات نہیں جس کی وجہ سے اس کو بین کیا جائے۔ فلم ڈائریکٹر فدا حسین نے کہا ہے کہ مرکزی سنسر بورڈ کے فیصلے نے نئے فلم میکرز پر اچھا تاثر نہیں چھوڑا۔ اس سے نئے فلم میکرز کی حوصلہ شکنی ہو گی۔