لکھنو:راجدھانی میںالگ الگ سڑک حادثات میں تحصیل ملازم سمیت تین افراد کی موت ہوگئی ۔ اناوکے سمادھا گاوں باشندہ ۴۲ سالہ سجیون لال حسن گنج تحصیل میں کلرک تھا ۔ دوشبنہ کی صبح ۱۰ بجے وہ موٹرسائیکل سے بنتھرا آرہاتھا ۔اسی درمیان سئی ندی پل کے پاس تیز رفتار گاڑی نے اس کی موٹرسائیکل میںٹکرماردی ۔ حادثہ میں شیدید طورپر زخمی ہوئے سجیون کو علاج کے لئے ٹراماسینٹر میںداخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردے دیا۔ سجیون لال کے کنبہ میں بیوی منجواور تین بچے ہیں ۔ وہیں مال کے منجھوا گاو¿ں باشندہ ۴۰ سالہ کشن پال اتوار کی شام موٹرسائیکل میںپٹرول لینے کےلئے مال گیاتھا ۔وہاں سے لوٹتے وقت لدھ کھیروا گاو¿ںکے نزدیک اس کی موٹرسائیکل میں نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماردی ۔
شدید طور پرزخمی کشن کو علاج کےلئے ٹراما سینٹر میںداخل کرایاگیا جہاں اس کی موت ہوگئی ۔ اس کے علاوہ موہن لال گنج کے راجا کھیڑا باشندہ ۲۷ سالہ مزدور رمیش اپنے کنبہ ساتھ رہتاتھا ۔ بتایاجاتاہے کہ گزشتہ ۱۰اگست کو وہ مزدوری کرکے واپس لوٹ رہاتھا ۔ راستے میںوہ سڑک حادثے میںزخمی ہوگیا تھا ۔ اس کو علاج کےلئے اسپتال میں داخل کرایاگیا تھا جہاں دوشبنہ کو اس کی موت ہوگئی ۔