لکھنو: نگرام علاقے میںرہنے والے ایک کسان کی بیوی کی دوشنبہ کی شب مشتبہ حالت میںموت ہوگئی ۔بیوی کی موت کے سلسلے میں کسان نے اپنے ہی والد اور دو سوتیلے بھائیوںپر قتل کا الزام لگاتے ہوئے رپورٹ درج کرائی ہے ۔ فی الحال نگرام پولیس واردات کو مشتبہ مان رہی ہے اور تفتیش میں مصروف ہے ۔
نگرام کے ہردویہ گاو¿ں باشندہ کسان مجیب منصوری کی شادی بارہ بنکی کے لونی کٹرا باشندہ ۴۵ سالہ حمیدالنساءسے ہوئی تھی ۔ دونوں کے چار بچے ہوئے ہیں ۔ بتایاجاتاہے کہ اتوار کی شام کنبہ کے لوگ کھیت میں کام کرنے گئے تھے ۔ رات کے وقت جب وہ لوگ واپس لوٹے تو دیکھا کہ حمید النساءکی لاش گھر کے کمرے میں پھندے سے لٹک رہی تھی ۔ اطلاع پاکر موقع پر نگرام پولیس بھی پہنچ گئی ۔
تفتیش کے بعد پولیس نے حمیدن کی لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دیا ۔ دوشنبہ کو اس معاملے میںمجیب نے اپنے والد اور دو سوتیلے بھائیوںپر بیوی کا قتل کرکے لاش کو لٹکانے کا الزام لگایاہے ۔ پولیس نے مجیب کی تحریر پر اس کے والد اوردونوںسوتیلے بھائیوں کے خلاف قتل کی رپورٹ درج کرلی ہے ۔ نگرام پولیس حمید النساءکی موت کو مشتبہ مان رہی ہے ۔ تفتیش میں پولیس کو اس بات کا بھی پتہ چلاکہ مجیب اور اس کے شوہر اور سوتیلے بھائیوںکے درمیان جائیداد کے بٹوارے کے سلسلے میں تنازعہ چل رہاتھا ۔ یہاںتک دونوں طرف سے کچھ عرصہ قبل ایف آئی آر بھی درج کی گئی تھی ۔پولیس نے ان لوگوں کے خلاف پابند کی کارروائی بھی کی تھی ۔