لکھنو:ریاست کے وزیر تعمیرات عامہ اور آبپاشی شیوپال سنگھ یادو نے افسران کو ہدایت دی کہ کسانوںکو ہرحالت میں آبپاشی کےلئے پانی مناسب مقدار میں مہیا کرایاجائے۔انہوں نے کہاکہ فصلوں کی آبپاشی میں پانی کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ وزیر آبپاشی نے افسران کو ہدایت دی کہ ریاست میں بند ٹیوب ویلوں کو فوری طور ٹھیک کراکر کسانوں کو زیادہ سے زیادہ آبپاشی کےلئے پانی کی فراہمی کی جائے اور یہ کوشش کی جائے کی ٹیوب ویلوںمیں کم سے کم خرابی آئے ۔
ریاست میں اس وقت ٹرانسفارمر کی خرابی سے ۷۱۰ ، کےبل کی خرابی سے ۱۰۷ ، کنڈکٹر کی خرابی سے ۶۲ اور دیگر خرابیوںسے ۱۱۴ ٹیوب ویل بند ہیں ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ کسانوںکو کھیتی کےلئے مناسب مقدار میںپانی کی ضرورت ہے اس لئے خراب ٹیوب ویلوں کی جلد از جلد مرمت کراکر انہیں ٹھیک کرایا جائے ۔