نئی دہلی :کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے مودی حکومت پر شدید حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ مرکز میں بیٹھی حکومت اپنے وعدے پورے کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے ۔پارٹی ورکنگ کمیٹی کی آج یہاں منعقدہ میٹنگ میں مسز گاندھی نے کہا کہ بی جے پی حکومت نہ صرف ملک کی تاریخ کو جھٹلانے کی کوشش کر رہی ہے بلکہ ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی وراثت کو بھی نے نیست نا بود کرنے پر تلی ہوئی ہے ۔
انھوں نے کہا کہ تحویل اراضی بل پر این ڈی اے حکومت نے جو یوٹرن لیا ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پارٹی زمینی حقائق سے واقف نہیں ہے ۔ انھوں نے کہا کہ حکومت ملک کے بڑے اداروں کی خود مختاری بھی ختم کرنے پر آمادہ ہے ۔ میڈیا کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے ۔ مصنفین اور ترقی پسند سوچ رکھنے والوں کو ختم کیا جا رہا ہے ۔ اس میٹنگ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے کئی بڑے رہنما¶ں کی للت گیٹ اور ویاپم گھپلے میں مبینہ ملوث ہونے اور تحویل اراضی بل سمیت کچھ اہم مسائل پر مودی حکومت کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر گھیرنے کی حکمت عملی پر غورو خوض کا امکان ہے ۔
غور کے لئے کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ آج یہاں ہو رہی ہے ۔ محترمہ سونیا گاندھی کی صدارت میں ہو نے والی اس میٹنگ میں نائب صدر راہل گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے علاوہ پارٹی کے کئی بڑے لیڈر شرکت کر رہے ہیں۔