واشنگٹن :امریکہ کے واشگٹن شہر سے ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیٹر ماریا کانٹویل نے کہا کہ وہ ایران جوہری معاہدے کی حمایت کریں گی۔محترمہ ماریا نے کل کہا، “میں اس کی حمایت کروں گی اور اس بارے میں جلد ہی بیان جاری کروں گی”۔اس سے پہلے ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیٹر رچرڈ بلومینتھل، گیری پیٹرس اور رون وایڈن نے بھی اس معاہدے کی حمایت کرنے کا اعلان کیا تھا۔ صدر بارک اوباما کو اس معاہدے کے لئے سینیٹ میں 41 ارکان کے ووٹ کی ضرورت ہے ۔