دبئی:سعودی عرب کی زیر قیادت اتحادی افواج کے فضائی حملے میں یمن کے ایک بندرگاہ پر کم سے کم 20 ہندوستانی شہریوں کے مرنے کی اطلاع موصول ہوئ¸ ہے ۔ مقامی باشندوں اور ماہی گیروں کے مطابق مغربی یمن میں حدیدہ بندرگاہ کے نزدیک واقع ایک چھوٹی بندرگاہ الکخوخہ میں کل دو چھوٹی کشتیوں پر فضائی حملہ کیا گیا جس سے ان کشتیوں پر سوار کم از کم 20 ہندوستانی شہریوں کی موت ہوگئی۔
غیر مصدقہ خبر کے مطابق مرنے والے ہندوستانی شہری ان کشتیوں کے ذریعہ یمن میں ایندھن کی اسمگلنگ کرتے تھے ۔ تاہم، متعلقہ افسران سے فوری طور پر اس رپورٹ پر تبصرہ کے لئے رابطہ نہیں ہوسکا۔ حوث¸ باغیوں کے زیر انتظام خبر رساں ایجنسی سبا کے مطابق گزشتہ روز راجدھانی صنعاءمیں بھی ہوائی حملے کیے گئے ، جن میں 15 شہریوں کی موت ہوگئی۔ طبی ذرائع کے مطابق گزشتہ پیر کو اسی طرح کے ایک حملے میں کم از کم 15 شہریوں کی موت ہوگئی تھی۔