ایڈنبرگ:محض پچیس سال کی عمر میں ملکہ برطانیہ کا تاج پہننے والی الیزا بتھ دوئم تاریخ میں اپنا نام درج کراتے ہوئے سب سے طویل عرصہ تک برطانیہ کے شاہی تخت پر بیٹھنے والی حکمراں بن گئی ہیں۔برطانیہ کی سب سے عمردراز ملکہ 89 سالہ الیزابتھ نے آج ہندوستانی وقت کے مطابق دس بجے اپنی دادی ملکہ وکٹوریہ کی سب سے طویل مدت حکومت کا ریکارڈ توڑ دیا۔ ملکہ وکٹوریہ 63 سال سات ماہ دو دن 16 گھنٹے اور 23 منٹ تک برطانیہ کی ملکہ رہی تھیں۔برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے اس موقع پر ملکہ الیزابیتھ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ “گزشتہ 63 برسوں میں آپ کی حکومت میں مسلسل رنگ بدلتی ہوئی اس دنیامیں استحکام قائم ہوا اور آپ کی بے لوث خدمت کی نہ صرف برطانیہ بلکہ پوری دنیا میں تعریف کی گئی۔ آج ہمیں اس غیر معمولی ریکارڈ کے ساتھ ہی اعزاز اور شہرت کے ساتھ آپ کے ذریعہ کی گئی ملک کی خدمت کا جشن منانا چاہئے ۔