شاملی: اترپردیش میں شاملی کے کیرانا قصبہ میں کچھ بدمعاشوں نے ایک نوجوان کا گولی مار کر قتل کردیا۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ کیرانا میں مرسلین عرف لالہ کو اس کے گھر کے نزدیک طیب ، غیور سمیت پانچ ۔ چھ لوگوں نے گھیر لیا اور گولی مار دی ۔ تشویشناک حالت میں اسے اسپتال پہنچایا جہاں اس کی موت ہوگئی۔ واقعہ کے بعد قاتل فرار ہوگئے ۔ قتل کے بعد احتیاطاً پولیس چوکسی کی ہدایت دے دی گئی ہے ۔ پولیس قاتلوں کو تلاش کررہی ہے ۔