لکھنو:اترپردیش حکومت نے خریف مارکیٹنگ کےلئے رواں مالیاتی سال میں ساٹھ ہزار گانٹھ جوٹ بوروں کی خرید کےلئے ایک ارب ۲۶کروڑ ۱۱لاکھ ۲۲ہزار روپئے کی رقم پیشگی کے طور پر منظور کی ہے۔محکمہ غذاور سد کے ذریعہ اس سلسلہ میں جاری سرکاری حکم نامہ کے مطابق موجودہ خریف مارکیٹنگ سال ۱۶-۲۰۱۵ میں ڈی جی ایس اینڈ ڈی کولکاتا (مغربی بنگال) سے ساٹھ ہزار گانٹھ جوٹ بوروں کو خریدنے پر ٹرانسپورٹ خرچ سمیت ۷۰ئ۲۱۰۱۸ روپئے فی گانٹھ مقررہ شرح سے ایک ارب ۲۶کروڑ۱۱ لاکھ۲۲ہزار روپئے پیشگی رقم کے طور پر منظور کی ہے۔