لکھنو:ڈائرکٹر مڈ-ڈے میل شردھا مشرا نے بتایاکہ گزشتہ رات تقریباً ۴۵:۹بجے مڈ-ڈے میل اتھارٹی، تیسری منزل، اپٹران بھون، گومتی نگر، لکھنو¿ واقع دفتر میں فالس سیلنگ میں الیکٹرک شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی، جس پر فوراً قابو پالیا گیا۔مسز مشرا نے بتایاکہ آگ کی اطلاع ملنے پر وہ ازخود اسٹاف کے ساتھ فوراً دفتر پہنچ گئی تھیں۔ انہوںنے بتایاکہ فائربرگیڈاہلکاروںکے ذریعہ فوراً آگ پر قابو پا لیا گیا۔ آگ سے سرکاری دستاویز اور کمپیوٹر وغیرہ کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔