معین علی نے تین وکٹیں حاصل کیں
مانچسٹر میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 93 رنز سے شکست دے کر سیریز میں پہلی کامیابی حاصل کی ہے۔
انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنائے اور اس کے جواب میں آسٹریلیا کی ساری ٹیم44 اوورز میں 207 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
میچ کا تفصیلی سکور کارڈ
301 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کا کوئی بلے باز زیادہ دیر کریز پر ٹھہر نہیں سکا اور وقفے وقفے سے گرنے والی وکٹوں کی وجہ سے 44 اوورز میں ساری ٹین واپس پویلین لوٹ چکی تھی۔
آسٹریلیا کی اننگز میں سب سے زیادہ رنز 53 تھے جو فنچ نے بنائے۔ اس کے علاوہ ویڈ نے 42 رنز بنائے۔
انگلینڈ کیجانب سے معین علی اور فلینکٹ نے تین تین کھلاڑی آوٹ کیے جبکہ ٹیلر سنچری سکور کرنے پر مین آف دی میچ ٹھہرے۔
انگلینڈ کی اننگز کی خاص بات جیمز ٹیلر نے شاندار سنچری تھی۔ انھوں نے پانچوں چوکوں کی مدد سے 101 رنز بنائے
اس سے پہلے انگلینڈ کی جانب سے جیسن روئے اور ایلکس ہیلیز نے اننگز کا آغاز کیا۔
دونوں بیٹسمینوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 52 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی اننگز کی خاص بات جیمز ٹیلر نے شاندار سنچری تھی۔ انھوں نے پانچوں چوکوں کی مدد سے 101 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیسن روئے نے نو چوکوں کی مدد سے 63 اور ائین مورگن نے سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 62 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکس ویل اور پیٹ کمننز نے دو وو جبکہ ایشٹن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔
لارڈز میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 64 رنز سے شکست دی تھی۔
ساؤتھیمپٹن میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں بھی آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 59 رنز سے ہرایا تھا۔