ممبئی: پاکستان کے آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کے دنیا بھر میں مداح موجود ہیں اور بھارت میں موجود چند عناصر نے اب ان پر بھی الزامات لگانا شروع کر دیئے ہیں، اب کی بار اداکارہ وماڈل کے حوالے سے آفریدی سے جنسی تعلقات استوار کرنے کا دعویٰ کردیا تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اداکارہ نے واقعی بیان دیاہے یا بار بار کے سوالات سے تنگ آکر اداکارہ نے ٹوئٹ کیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ماڈل اور اداکارہ ارشی خان نے پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کے ساتھ سیکس کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اپنی ٹویٹ میں ارشی خان نے لکھا ہے کہ میں نے شاہد آفریدی کے ساتھ سیکس کیا ہے اور کیا مجھے کسی کے ساتھ سونے کے لئے میڈیا سے اجازت لینی پڑے گی؟ یہ میرا ذاتی معاملہ ہے اور میں جو چاہوں کروں۔ واضح رہے اس سے قبل ارشی خان شاہد آفریدی کے ساتھ جنسی تعلقات کی تردید کرچکی ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ وہ اور شاہد آفریدی صرف دوست ہیں۔ ارشی خان نے مزید کہا تھا کہ ایکٹر کمال خان میرے اور شاہد آفریدی کے تعلقات کے حوالے سے افواہیں پھیلا رہا ہے۔