لکھنو: شراب کیلئے روپئے نہ ملنے پر بزرگ والدہ کے قتل کے ملزم بیٹے کو نگوہاں پولیس نے بدھ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے تین ستمبر کی شب والدہ کو بری طرح زد و کوب کیا تھا۔ صبح بزرگ والدہ کی موت ہو گئی تھی۔ سی او موہن لال گنج راکیش نائک نے بتاےا کہ نگوہاں کے احمد پور خالصا گاو¿ں میں کسان گوکل کے بیٹے آشیش نے گزشتہ تین ستمبر کی شب اپنی ساٹھ سالہ والدہ گلابو سے شراب کیلئے روپئے مانگے تھے۔ گلابو نے اس کو روپئے دینے سے منع کیا تھا اس بات سے ناراض آشیش نے اپنی والدہ کو لاٹھی ڈنڈوں سے بری طرح پیٹ دیا تھا۔
مار پیٹ میں زخمی بزرگ گلابو کی صبح ہونے پر موت ہو گئی تھی۔ ماں کی موت کے بعد ملزم آشیش گھر سے فرار ہو گیا تھا اس معاملہ میں والد گوکل نے اس کے خلاف نگوہاں تھانہ میں غےر ارادتاً قتل کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ تفتیش کر رہی نگوہاں پولیس نے بدھ کی صبح ملزم آشیش کو گرفتار کر لیا۔