بھوپال :وزیر اعظم نریندر مودی تین روزہ عالمی ہندی کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے آج صبح خصوصی طیارے سے یہاں پہنچے ۔ مسٹر مودی صبح 9.35 بجے راجہ بھوج ہوائی اڈہ پر پہنچے ۔ وہاں ان کا وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان، ریاست کے اعلی تعلیم کے وزیر اوما شنکر گپتا، ایم پی آلوک سنجر، میئر آلوش شرما نے استقبال کیا۔ اس کے بعد مسٹر مودی وہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کچھ منتخب لوگوں سے کی ملاقات کی۔ اس کے بعد وہ وہاں ایک اجتماع سے خطاب کریں گے اور اس کے بعد میں اہم اجتماع گاہ لال پریڈ کے لئے روانہ ہوں گے ۔وزیر اعظم مسٹر مودی دسویں عالمی ہندی کانفرنس کا یہاں افتتاح کریں گے اور پھر اس کے بعد وہ واپس ہوائی اڈے جائیں گے اور خصوصی طیارے سے نئی دہلی لوٹ جائیں گے ۔