بھوپال: وزیر اعظم نریندر مودی نے غیرممالک میں ہندی کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے آج کہا کہ امریکہ کے صدر براک اوبامہ اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن بھی جب ان سے ملتے ہیں تو ایک مرتبہ ہندی میں ‘سب کا ساتھ سب کا وکاس’ بولنا نہیں بھولتے ۔مسٹر مودی نے آج یہاں دسویں عالمی ہندی سمیلن کا افتتاح کیا۔ وزارت خارجہ کی طرف سے منعقدہ اس پروگرام کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بیرونی ملکوں میں ہندی کے حوالے سے اپنے تجربات سے شرکاءکو آگاہ کیا۔ہندی کے تئیں اپنی محبت کے لئے ملک اور دنیا میں مشہور وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ان سے ملاقات کرنے والے غیر ملکی بھی اب ان سے ہندی میں بولتے ہیں۔ بھلے ہی ٹوٹی پھوٹی بولی میں ہی صحیح۔ لیکن مسٹر اوبامہ اور مسٹر پوتن بھی ان سے ملاقات کرنے پر ایک بار ہندی میں سب کا ساتھ سب کا وکاس کا ان کا نعرہ ضرور دہراتے ہیں۔