نئی دہلی: مرکزی وزیر تجارت و صنعت محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج کہا کہ ہندوستان آزاد تجارت کے نظام کا مخالف نہیں ہے لیکن اس کی کامیابی عالمی واقعات اور اصولوں پر منحصر ہے اوراس میں بہر صورت ملک کا مفاد محفوظ رہنا چاہئے ۔ محترمہ سیتا رمن نے آج یہاں ایک پروگرام کے دوران نامہ نگاروں سے کہا کہ فی الحال ہر ملک بحران کی صورتحال سے دوچار ہے اور ہر کوئی اپنے قومی مفاد محفوظ رکھنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ حالانکہ ایسا نہیں ہونا چاہئے اور طویل مدتی تحفظاتی پالیسی نہیں چھلنی چاہئے ۔
ایک دوسرے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہند- یورپی یونین وسیع سرمایہ کاری اور تجارت کے معاہدے ‘ پر ہندوستان پھر سے مذاکرات شرو ع کرنے کے خلاف نہیں ہے لیکن کچھ اعتراضات ہیں جن پر پہلے جواب آنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی برانڈ اور ان کے معیار پر سوال اٹھائے جاتے ہیں، لیکن ہ یورپی یونین نے ہندوستان کے اعتراضات کا تسلی بخش جواب نہیں دیا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یورپی یونین نے ہندوستانی دواساز کمپنیوں کی مصنوعات پر پابندی لگا دیا تھا جبکہ ان دوں کو بین الاقوامی سطح پر حیات بخش اور سستی ادویات کے طور پر جانا جاتا ہے ۔