نئی دہلی: وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے نہ صرف غیرملکوں میں پڑے کالے دھن کو بلکہ گھریلو کالے دھن کو بھی بینکنگ نظام میں لانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے آج کہا کہ حکومت اس مسئلے پر نرم نہیں پڑی ہے۔مسٹر جیٹلی نے یہاں انڈیا اکانومسٹ سربراہ کانفرنس میں کہا کہ کالے دھن پر حکومت نرم نہیں پڑی ہے اور یہ کسی بھی ملک کا بنیادی حق ہے کہ وہ کالے دھن کو بینکنگ نظام میں لائے ۔ انہوں نے کہاکہ گھریلو کالے دھن کو نکالنا بہت آسان کام نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی کوشش تمام وسائل کو معیشت سے جوڑناہے اور ڈیلیوری بینک کا اس میں اہم رول ہوگا۔ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بینکنگ نظام سے جوڑا جا رہا ہے۔