لکھنو:سنگرہ قرق امین پریشد سہکاریتا کے زیر اہتما م قرق امینوں نے حضرت گنج واقع گاندھی مجسمہ پر دھرنا دیا اور وزیر اعلیٰ کو مخاطب عرضداشت ضلع انتظامیہ کو سونپی ۔ تنظیم کے ریاستی صدر برجیش کمار نے محکمہ کے افسران اور حکومت وقت رہتے قرق امینوںکے مسائل کے تصفیہ نہ کرنے پر تحریک چلانے کا انتباہ دیا۔ انہوںنے کہا کہ گزشتہ ۳۰ برسوں سے قرق امین استحصال کا شکار ہورہے ہیں۔ جس میں تقریباً سو قرق امینوںکا ذہنی اور جسمانی استحصال کیا جارہاہے ۔اس سلسلے میں کئی مرتبہ دھرنا و مظاہر کیاجاچکاہے ۔ لیکن حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات جلد پورے نہیں کئے گئے تو قرق امین ریاست بھر میں بھوک ہڑتال ، خود سوزی کرکے تحریک چلانے کے لئے مجبور ہونگے ۔