لکھنو: بخشی تالات اور موہن لال گنج علاقے میں چوروںنے کئی گھروں کو نشانہ بنایا۔جہاں ان لوگوںنے لاکھوںروپئے کی زیورات ، ہزاروں روپئے نقد سمیت قیمتی سامان پر ہاتھ صاف کردیا ۔پولیس نے متاثرین کی تحریر پر مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے ۔
کٹوا گاو¿ں میں باشندہ سنیل کمار یادو کاکنبہ سمیت پڑوس میں چل رہے مذہبی پروگرام سے دیر رات لوٹے تھے ۔ جس کے بعد وہ ماں ، بیوی اور بھائی کے ساتھ ایک ہی کمرے میں سوگئے ۔ صبح پانچ بجے اٹھے تو دیکھاکہ گھر میں سبھی کمرے اور باہر کا دروازہ کھلا پڑاہے ۔ کمروں میں جاکر دیکھا تو بکس کھلا پڑا تھا اور سارا سامان بکھرا پڑاتھا ۔
بڑے بکس کے اندر رکھے چالیس ہزار روپئے نقد ، ڈیڑھ کلو چاندی اور دس تولے سونے کے زیورات اور کپڑے رکھے تھے جو بکس سمیت غائب تھا ۔ پولیس نے تفتیش کے بعد بتایاکہ جائے واردات سے سو میٹر کی دوری پر کارپوریٹر انجو مشرا کے کھیت میں ایک خالی بکس زیور کے تھیلے اور تقریباً آٹھ لوگوں کے پیروں کے نشان ملے ہیں۔ سنیل کی تحریر پر پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔ وہیں اسی رات چوری کی واردات نندنا گاو¿ں میں ٹیلی فون ٹاور میں ہوئی ہے جہاں سے ڈھائی لاکھ روپئے قیمت کی چوبیس بیٹریاں چوری ہوگئی۔ کمپنی کے ٹیکنشین ابھے تیواری کی تحریر پرپولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔
موہن لال گنج کے رہنے واالے ناگیندرا شکلا کے گھر بدھ کی شب چوروں نے کمروں کاتالا توڑ کر بکس میں رکھے ۲۴ ہزارروپے ، اے ٹی ایم کارڈ،پین کارڈ ،پاس بک سمیت دکان میںرکھا ہزاروں کا سامان لیکر فرار ہوگئے ۔ صبح اٹھنے کے بعد ناگیندر کو واردات کی اطلاع ہوئی۔ اطلاع موہن لال گنج پولیس کودی گئی ۔موقع پرپہنچی پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے ناگیندر کے ذریعہ دی گئی تحریر کی بنیاد پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔